سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 11
11 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمُ أَهْلُ الْبَيْتِ اہل بیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مکرم و محترم جناب قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل کی زبان قلم سے اے خاندانِ حضرت مهدی امام حق سے ہوا بلند زمانے میں نامِ حق ہی تو ہو کہ جن کے مبارک وجود سے پہنچاتے ہیں ملائكة الله ـ سلام حق پھیلی تمہارے دم سے زمانے میں روشنی پھوٹا ہے ایک چشمه نور کلام حق تم ہو خدا کے ساتھ خدا ہے تمہارے ساتھ ہم نے ہزار بار سنا یہ پیام حق تم پر خدا کی رحمت خاصہ کا ہے نزول قائم ہوا تمہیں سے یہ سارا نظام حق لاریب تم ہو فارسی الاصل وہ رجال وابستہ جن کی ذات سے ہوگا قیام حق ایمان لانے والے ثریا سے تم ہی ہو ہاں ہاں تمہیں نے آ کے دکھایا مقام حق تم تم ہو امانِ اہل زمیں جان علم و دیں سے ملے گا جس کو ملے گا مرام حق ہو نجوم جن سے ہدایت کی کہ ملی محمود کا وجود ہے، ماہ تمام حق تطہیر پر تمہاری ہے شاہد خدائے پاک تقویٰ سے بن گئے ہو، آئمہ کرام حق ہر رجس سے ہو پاک سراپا ہی نور ہو روشن تمہارے نام سے ہوتا ہے نامِ حق بدگو وہی ہے جس کو برائی سے پیار ہے جو نیک ہے کرے گا ضرور احترام حق ازواج و أمهات و بنات و بنین بیت واللہ! سب کے سب ہیں مجسم نظام حق مخصوص پیام حق اے امم مومنین! تری شان ہے بلند پہلو میں تیرے اُترا کیا ہے پیا کیا وصف لکھ سکے۔یہ حقیر و فقیر قوم تو خلق و خلق میں ہے نشانِ دوامِ حق روز ازل سے تا بہ ابد کائنات میں ہے ترے لئے دار السلام حق قوموں کی ماں ہے اُن کی ترقی کی جاں ہے تو جاری رہے گا تجھ سے یہ فیضانِ عام حق آئندہ آنے والی خواتین مبارکہ اور ہونے والے سارے ائمہ عظامِ حق تیرے ہی دم قدم سے ہیں وابستہ سب کے سب بھیجا کریں گے تجھ درود و سلام حق