سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 202 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 202

202 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کے ارشاد کے بموجب ام المؤمنین ایک خطاب ہے۔جو صرف نبی کی بیوی کے لئے مختص ہے۔پس حضرت اُم المؤمنین کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی موجودگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم میں قوم کا ان کو اُم المؤمنین کہنا۔پھر معترضین کا اعتراض کرنا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ان معترضین کو منہ توڑ جواب دینا۔پھر حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح کا اس امر کو واضح کر دینا کہ یہ ایک شرعی اصطلاح ہے جو صرف نبی کی بیوی کے لئے مختص ہے۔ایک طرف مسئلہ نبوت پر کھلی روشنی ڈال رہی ہے۔دوسری طرف ان تمام بدگمانیوں اور شکوک کا ازالہ کر رہی ہے۔جو حضرت ام المؤمنین کی شان کو کم کرنے کے لئے پیدا کئے جاتے رہے۔قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ) مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَاسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الجِنَّةِ وَالنَّاسِ۔الہی ! تو ہم کو اپنی پناہ میں لیلے۔تاہم خناسوں کے وساوس سے محفوظ رہیں جواندر ہی اندر سینہ بسینہ پھونکنے کی کوشش کرتے رہے یا اب بھی کرتے ہیں۔حضرت اُم المؤمنین کی شادی میں لکھ چکا ہوں کہ حضرت اُم المؤمنین کی پیدائش ۱۸۶۵ء میں ہوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش ۱۸۳۵ء میں ہوئی۔اس طرح حضرت اُم المؤمنین کی عمر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تمہیں سال کم تھی اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شادی آپ سے ہوئی اس وقت حضرت مسیح موعودؓ کی عمر انچاس سال تھی اور حضرت ام المؤمنین کی عمر ۱۸ سال یا ۱۹ سال کی تھی۔اس شادی کی تقریب کیسے پیدا ہوئی ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی شادی ۱۸۴۹ء میں ہوئی تھی۔اور غالباً ۱۸۵۰ء میں میرزا سلطان احمد صاحب پیدا ہوئے تھے اور پھر میرزافضل احمد صاحب پیدا ہوئے تھے۔اس کے بعد حالات کچھ ایسے پیدا ہوئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعلق پہلی بیوی سے رسمی طور پر رہ گیا اور عرصہ بیس سال سے اولاد ہونی بند ہو چکی تھی۔اس حالت میں آپ کو ایک الہام ہوا۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَسِینِ کے یہ سب سے پہلی بشارت تھی۔جو اس حالت میں جبکہ آپ کی موجودہ بیوی سے عرصہ ہیں سال سے اولاد ہونی بند ہو چکی تھی۔یہ الہام اپنے اندر شادی کی بشارت لئے ہوئے تھا۔مگر اس