سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 579
579 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت ام المؤمنین کے دستخط کا نمونہ حضرت ام المؤمنین کی تعلیم کے متعلق ابتد اذکر آ چکا ہے آپ کی رسمی تعلیم اسی حد تک ہے جس قدر اس زمانہ میں اشراف کے گھروں میں ضروری سمجھی جاتی تھی۔قرآن مجید اور دینیات کی تعلیم اور کسی حد تک تاریخ اسلام اور خانہ داری کے متعلق۔مگر حضرت اُم المؤمنین کی تعلیم کا معیار اس سے بہت بلند رہا۔عام طور پر اس زمانہ میں مستورات کو لکھنا کم سکھایا جا تا تھا مگر حضرت ائم المؤمنین اس خصوص میں بھی بہت خوش قسمت ہیں آپ نے پڑھنا ہی نہیں لکھنا بھی گھر میں سیکھا اور اس سے کام لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے عزیز و اقارب کو اپنے ہاتھ سے خطوط لکھتی رہیں اور اب تک بھی جب کبھی موقعہ ہو آپ خود تحریر فرماتی ہیں آپ کے شان خط میں ایک پختگی ہے اور بین السطور وغیرہ کا خاص خیال رہتا ہے۔جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضرت امیر المومنین کی نعمت عطا فرمائی آپ اُم محمود کے نام سے دستخط فرماتی ہیں۔میں مناسب سمجھتا ہوں کہ سیرت میں آپ کے دستخط کا نمونہ بھی درج کر دوں۔اگر چہ یہ خط اپنے مضمون کے لحاظ سے پہلے بھی آچکے ہیں مگر نمونہ کے لئے یہاں ان کا عکس دے دیا جاتا ہے۔(عرفانی کبیر )