سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 429
429 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ میرے بچوں کو ذرا بھی تکلیف ہو تو آپ اسے محسوس کر کے بے چین ہو جاتیں اور جب تک دور نہ کر لیتیں تو آرام نہ کرتیں۔آپ میری تکالیف کو مادر مہربان سے بھی زیادہ درد اور فکر سے محسوس فرماتی رہیں۔مجھ پر کوئی ایسا وقت نہیں آیا جس میں حضرت اماں جان نے میرا ساتھ نہ دیا ہو اور میرے دکھ کو اپنا دکھ نہ سمجھا ہو۔ان کی بے انتہا مہر بانیوں اور شفقتوں کا کوئی بدلہ ہمارے پاس نہیں اللہ تعالیٰ ہی اس غمگساری ، ہمدردی، یتیم پروری اور بیوہ نوازی کا صلہ اور اجر دے سکتا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر آپ کی اولاد اور اولاد کی اولاد پر بے انتہا فضل اور کرم کئے ہیں کہ آپ کو ام المؤمنین بنادیا اور آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے برکات نازل ہو رہے ہیں آپ کی اولاد میں اس اولوالعزم انسان کو چنا جوا امام وقت اور خلیفہ امسیح ہے۔حضرت اماں جان کی خوبیاں اس قدر ہیں کہ میں بیان نہیں کر سکتی۔آپ دوسروں سے جو نیکیاں اور ہمدردیاں کرتی ہیں وہ ایسے رنگ میں ہوتی ہیں کہ ایک دوسرے کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔