سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 343 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 343

343 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ماں کی اطاعت حضرت نانی جان مرحومہ کی زندگی کا واقعہ ہے کہ حضرت ام المؤمنین ایک دفعہ حضرت نانی صاحبہ کے ہاں تشریف لے گئیں اور ہم سب حضرت میر ناصر نواب صاحب کو جو اُم المؤمنین کے والد بزرگوار تھے۔اُمت کے نانا جان تصور کرتے تھے ان کے مکان پر گئے۔پس کہ ہم مہمان کی خدمت اور خاطر و تواضع کیلئے حضرت نانی جان صاحبہ نے حضرت ام المؤمنین کو ارشادفرمایا کہ بیٹا ان مہمانوں کی تم خاطر کرو تو میں نے دیکھا کہ اس خدمت میں ام المؤمنین ایسی مصروف ہوگئیں گویا کہ آپ اس گھر کی منظمہ ہیں۔ایک ایک مہمان کے آگے پان سیپاری نہایت اعزاز و اکرام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش فرماتی رہیں اور مہمانوں کو خوش کرتی رہیں۔ماں کی اطاعت کا یہ جذ بہ کس قدر خلق عظیم ہے۔عبادات حضرت ام المؤمنین عبادت کے بروقت ادا کرنے کی سختی سے پابندی فرماتی ہیں۔میں نے متعدد مرتبہ دیکھا کہ مغرب کی نماز کے بعد دیر تک عبادت میں مشغول رہتی ہیں یا تو کوئی نوافل آپ اس وقت پڑھتی ہیں یا بوجہ خرابی صحت جو عام طور پر آپ کی صحت درست نہیں رہتی۔عشاء کی نماز ملا لیتی ہیں میں جرات نہ کرسکی دریافت کی۔شرعی پردہ حضرت ام المؤمنین شرعی پردہ کی سختی سے پابند ہیں۔آپ کبھی بے نقاب نہیں ہوتیں۔چہرہ کوحتی الا مکان چھپاتی ہیں۔اگر کوئی خاص نقاب وغیرہ نہ ہو تو کم از کم چہرہ کے آگے پنکھا رکھ لیتی ہیں یا کسی اور چیز کی اوٹ لے لیتی ہیں۔التماس دعا حضرت اُم المؤمنین ہم میں خدا تعالیٰ کی ایک برکت ایک زبر دست انعام اور اس کا فضل ہیں جو مقام اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے وہ آپ کے پردہ کرنے کے بعد دنیا پھر کبھی نہ دیکھے گی۔وہ نبی وقت