سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 294 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 294

294 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ (۳) آپ نے کئی یتیم لڑکیوں کو پرورش کیا۔ان کی عمدہ اور بہترین تربیت کر کے پھر اپنی عنایت و مہربانی سے اچھے اچھے رشتے تلاش کر کے ان کو گھر والیاں بنا دیا۔کئی یتیموں، مسکینوں اور بیواؤں کو ضروری امداد بہم پہنچائی۔ان کو کھانا، پہننا اور ہر طرح کا سامان ضروریات زندگی عطا فرمایا۔کئی غریب عورتوں کو آپ خفیہ خفیہ رقمیں دیتی رہتی ہیں اور یہ بارہا دیکھا گیا ہے۔“ آپ کی فیاضی کی ایک اور مثال حافظ مولوی غلام رسول صاحب وزیر آبادی حضرت اُم المؤمنین کی فیاضی کے متعلق اپنے ذاتی واقعات کو یوں تحریر کرتے ہیں : ۱۹۱۶ ء یا کا19ء میں جب میں مولوی عبید اللہ صاحب مرحوم شہید ماریشس کے بال بچوں کو لانے کے لئے ماریشس جانے والا تھا تو میں بغرضِ حصول پاسپورٹ گورداسپور گیا۔(۱) ملک مولا بخش صاحب کلرک آف دی کورٹ حال پریذیڈنٹ ٹاؤن کمیٹی قادیان وہاں تھے میں جب ان کے مکان پر گیا تو معلوم ہوا کہ حضرت اُم المؤمنین اید با اللہ بھی آپ کے مکان پر ہیں۔آپ کو جب میرے ماریشس جانے کا علم ہوا تو آپ نے مجھے دس دس روپے کے دونوٹ مرحمت فرمائے جو آپ کی فیاضی اور دینی امور میں اعانت کا ایک ثبوت تھے۔(۲) میں عرصہ بارہ سال سے ہجرت کر کے قادیان آ گیا ہوں اور تقریباً سات سال سے مرض فالج میں مبتلا ہوں۔اس لمبے عرصے میں حضرت ام المؤمنین ہمیشہ وقتا فوقتا مجھے اپنے عطیہ جات سے مستفیض فرماتی رہیں۔ایک دن ایک عورت جو غریبانہ طرز کی تھی میرے پاس آئی اور اس نے کھڑے کھڑے یہ کہہ کر ایک لفافہ مجھے دیا کہ یہ کا غذائم المؤمنین نے دیا ہے۔اس کے بعد جب میں نے اسے کھولا تو اس میں پانچ پانچ روپے کے چار نوٹ تھے۔حضرت ام المؤمنین کی فیاضی کی ایک اور مثال حکیم محبوب الرحمن صاحب بنارسی کی اہلیہ صاحبہ اپنی ایک روایت میں مجھے کھتی ہیں کہ : ایک سال میں اپنا چندہ تحریک جدید ادا نہ کر سکی۔میرے پاس میرا ایک زیور تھا۔جو میں نے گروی