سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 271 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 271

271 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ صاحبزادی امتہ النصیر صاحبزادی امتہ النصیر آپ کی نویں اولاد تھیں۔آپ ۱۹۰۳ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کی پیدائش پر آپ کو الہام ہوا تھا۔”غَاسِقُ اللهِ چنانچہ حضرت مولوی شیر علی صاحب کی روایت ہے کہ: جس رات امۃ النصیر پیدا ہوئی ہے حضرت صاحب خودمولوی محمد احسن صاحب کے کمرے کے دروازے پر آئے اور دستک دی۔مولوی محمد احسن نے پوچھا کون ہے؟ حضرت نے فرمایا غلام احمد (علیہ السلام) مولوی صاحب نے جھٹ اُٹھ کر دروازہ کھولا تو حضرت نے جواب دیا کہ میرے ہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے اور اس کے متعلق مجھے الہام ہوا ہے کہ غاسق الله۔۔۔غاسق اللہ سے مراد یہ ہے کہ جلد فوت ہو جانے والا۔اے چنانچہ چند ماہ بعد یہ صاحبزادی فوت ہوگئی۔صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ۱۹۰۴ء میں پیدا ہوئیں۔آپ کی پیدائش پیر سے پہلی رات کو عشاء کے بعد ہوئی۔آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام تھا۔دُختِ کرام۔یہ الہام الحکم اور بدر میں چھپا ہوا موجود ہے۔حقیقۃ الوحی میں آپ نے اس نشان کو چالیسواں نشان قرار دیا ہے۔۷۲ صاحبزادی صاحبہ کی شادی خان محمد عبد اللہ خان صاحب آف مالیر کوٹلہ سے ہوئی اور آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے صاحب اولاد ہیں اور ہر طرح سے فارغ البال ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگی اور عمر میں برکت دے۔آمین اس طرح سے کل دس اولادیں ہوئیں جن میں سے پانچ اللہ تعالیٰ نے چھوٹی عمر میں حسب پیشگوئی واپس بلا لیں۔جن کے نام حسب ذیل ہیں۔عصمت، بشیر اوّل ، شوکت ، مبارک احمد، امتہ النصیر اور جن پانچ کو خدا تعالیٰ نے ان نوروں کی تخمریزی کے لئے لمبی عمر میں عطا فرمائیں ان کے اسماء حسب ذیل ہیں۔