سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 154 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 154

154 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ فرمایا: سفر میں گرمی کی تکلیف وہاں سے بھلوال میں میں جا اُترا سخت گرمی تھی اُس جگہ بخدا انسپکٹر کے ڈیرے پر جو گیا نہ ملا مجھ کو کچھ بھی اُن کا پتا اسی گرمی میں پہنچا چک پنیار گرمی اور ماندگی سے تھا ناچار ایک چک میں میں ہو گیا داخل ہوا آرام نہ کچھ وہاں حاصل کیونکہ احباب تھے گئے باہر عورتیں بس گھروں کے تھیں اندر ایک مسجد میں ایک مکتب تھا اس جگہ میں غریب بیٹھ گیا پانی مانگا تو وہاں ملی لسی ہو کے ناچار میں نے پی لسی اس سفر کی تکالیف کا ذکر آخرش جنڈ میں میں جب پہنچا بے خبر ریل سے جو میں اُترا میں گرا اپنے ہی ٹرنک پہ جب پڑ کیا میری پسلیوں یہ غضب د ہنی جانب کو سخت چوٹ آئی دَرد سے ہو گیا میں سودائی یار تھا اور نہ کوئی یاور تھا ساتھ بس اک خدائے برتر تھا فضل سے اس کے بچ گئی میری جان بچ گیا میں یہ اس کا ہے احسان میرے ہمراہ اک سوار ہوا میرے صدمہ میں غمگسار ہوا اس نے ہاتھوں سے میری خدمت کی اور زباں سے مجھے تسلی دی پانچ گھنٹے وہاں رہا ناچار خاک پر پڑ گیا بحالتِ زار تھا نہ بستر نہ چار پائی تھی میں نے تکلیف سخت پائی تھی رمضان اور عید کیسے گذرے آج ہے عید بس گیا رمضان ہائے افسوس! چل دیا مہمان