سید محموداللہ شاہ — Page 60
60 با اخلاق بزرگ حضرت سیدہ خیر النساء صاحبہ بنت حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کا وصال جنوری ۱۹۶۲ء میں ہوا۔آپ کے وصال پر ایک مضمون میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے حضرت شاہ صاحب کی بابت تحریر کیا: وو چوتھے فرزند اس مقدس جوڑے کے حضرت حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب تھے۔جو نہایت با اخلاق بزرگ تھے۔آپ نہ صرف خدا تعالیٰ کے ساتھ عشق و محبت کا خاص تعلق رکھتے تھے بلکہ خیر خواہی خلق کا جذ بہ بھی اعلیٰ درجہ کا پایا جاتا تھا۔آپ کی محبت کا حلقہ بہت وسیع تھا۔بزرگوں کا ادب کرنا اور چھوٹوں پر شفقت کرنا آپ کا خاصا تھا۔آپ کی دعاؤں کے صدقے آپ کے بیٹے بھی نیک اور پارسا ہیں۔ان میں ایک خوش بخت وہ بھی ہیں جن کے نکاح میں حضرت المصلح الموعود نے اپنی ایک لخت جگر دے دی۔اور اللہ تعالیٰ نے اس جوڑے کو چھ بچے عطا فرمائے۔“ (الفضل ر بوه ۳ فروری ۱۹۶۲ء)