سید محموداللہ شاہ — Page 51
51 حضرت مصلح موعود نو ر اللہ مرقدہ کی تشریف آوری ۲۵ / مارچ ۱۹۴۹ کو ربوہ سے واپس لاہور تشریف لاتے ہوئے اساتذہ اور طلباء جماعت دہم کی درخواست پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی) چھ بجے شام کے قریب تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ میں ان سے ملاقی ہوئے۔اساتذہ کو مصافحہ کا شرف بخشا۔میٹرک کلاس جو آج کل امتحان دے رہی ہے اس کے اور سکول کے متعلق کوائف دریافت فرمائے اور طلباء پر نگاہ شفقت ڈال کر ان کے لئے حاضرین سمیت جو بہت بڑی تعداد میں احاطہ سکول میں جمع ہو چکے تھے دعا فرمائی۔چنیوٹ کے احمدی تمام بچے مستورات اور مرد جنہیں ایک مدت کے بعد حضور کی زیارت نصیب ہوئی تھی ، بہت ہی محظوظ ہوئے۔(روز نامه الفضل ۲۷ / مارچ ۱۹۴۹ء) حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب اپنے ایک مضمون میں تحریر فرماتے ہیں: اولڈ بوائز ٹی آئی ہائی سکول کی خدمت میں ایک گزارش قادیان میں ہمارا سکول جس قدر پر رونق اور محبوب تھا اس کی کیفیت سے آپ سب واقف ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس غرض کے لئے ہمارے سکول کو جاری فرمایا اور پھر جس حد تک حضور علیہ السلام کی خواہش کو آپ کے اس سکول نے پورا کیا وہ بھی آپ حضرات کو معلوم ہے قادیان سے ہجرت کے بعد آپ کا یہ پیارا سکول چنیوٹ میں آ کر آبادہو ااور بے سروسامانی اور کسمپرسی کے عالم میں اساتذہ اور طلباء نے اپنے سکول کے بنیادی اصولوں کو مشعلِ راہ بنائے رکھا۔وہ سکول کی عام اخلاقی اور تعلیمی حالت اور ہماری مخصوص لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے پسندیدہ فضا سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ہماری حقیر کوششوں کو نوازا اور نتائج کے اعتبار سے بھی ہمیں مظفر ومنصور فر مایا۔