سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 11 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 11

11 پاکیزہ حیات کا اجمالی خاکہ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے والد ماجد حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب نور اللہ مرقدہ کا خاندان بخارا سے ہجرت کر کے کئی صدیاں قبل برصغیر پاک و ہند کے مختلف علاقوں خصوصاً بھکر ،کلرسیداں اور سیہالہ (علاقہ راولپنڈی) میں آکر مقیم ہو گیا۔حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب نور اللہ مرقدہ کی ۹۵-۱۸۹۴ ء میں تحصیل رعیہ ضلع سیالکوٹ ( حال ضلع نارووال ) میں بطور اسسٹنٹ سرجن تقرری ہوئی۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نور اللہ مرقدہ نے اپریل ۱۹۰۱ ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرنے کی سعادت حاصل کی۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب دسمبر ۱۹۰۰ ء میں رعیہ ضلع سیالکوٹ (موجودہ تحصیل وضلع نارووال ) میں پیدا ہوئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم مشن سکول نارووال سے حاصل کی۔۱۹۰۴ء میں چار سال کی عمر میں حفظ قرآن کا آغاز کیا اور ۱۹۰۹ء میں مکمل کر لیا۔1902 ء میں آپ اپنے والدین کے ہمراہ زیارت مرکز کیلئے قادیان تشریف لے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت بھی کی۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قرآن سنایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از راہ شفقت انہیں گود میں بٹھا لیا اور شفقت و محبت کا سلوک فرمایا۔۱۹۰۸ء میں ٹی آئی سکول قادیان میں داخل ہوئے اور ۱۹۱۷ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔میٹرک کے بعد ۱۹۱۷ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا جہاں سے ۱۹۲۱ء میں