سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 141 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 141

141 حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ کی قبر کے پاس مدفون ہیں۔تابعین احمد جلد سوم صفحه ۱۳۱۶، نیز الفضل یکم تا ۱۳ نومبر ۱۹۲۳ء) آپ کو اللہ تعالیٰ نے دو بیٹوں سے نوازا۔مکرم سید مسعود مبارک شاہ صاحب اور مکرم سید داؤ د مظفر شاہ صاحب آپ کی اولاد کا ذکر کتاب کے آخر میں شجرہ نسب میں دیا گیا ہے۔مکرم سید مسعود مبارک شاہ صاحب مکرم سید مسعود مبارک شاہ صاحب آپ کے بڑے بیٹے تھے۔آپ ۵/جون ۱۹۱۹ء کو پیدا ہوئے۔آپ سندھ کی زمینوں پر خدمات بجالاتے رہے۔نیز ربوہ میں مختلف عہدوں پر بھی خدمات کرتے رہے۔دفتر بیت المال میں کام کیا۔پھر بطور سیکرٹری مجلس کار پرداز خدمات پر مامور ہوئے اور آخر میں ناظر بیت المال خرچ کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔جن ایام میں آپ سیکرٹری مجلس کار پرداز تھے ان ایام میں بہشتی مقبرہ میں آپ کو شجر کاری کے سلسلہ میں خاص طور کام کرنے کی توفیق ملی۔آپ کا وصال ۲۱ جنوری ۱۹۹۴ء میں ہوا اور بہشتی مقبرہ ربوہ کے قطعہ خاص میں تدفین عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے۔مکرم سید مسعود مبارک شاہ صاحب کی شادی اپنی چاز ادمکرمہ سیدہ شریفہ بیگم صاحبہ سے ہوئی۔آپ نہایت نیک صاحب کشوف اور دعا گو خاتون تھیں۔آپ کا وصال ۱۸ فروری ۲۰۰۶ء میں ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔آپ کے بڑے بیٹے مکرم سید مقصود احمد شاہ صاحب ٹیکسلا میں بطور صدر جماعت خدمات بجالا رہے ہیں۔جبکہ آپ کے دوسرے بیٹے مکرم سید اسد شاہ صاحب اس وقت دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ میں خدمات بجالا رہے ہیں نیز اپنے محلہ کے صدر ہیں۔باقی اولاد کے اسماء شجرہ نسب میں ملاحظہ فرمائیں۔مکرم سید داؤ دمظفر شاہ صاحب مکرم سید داؤد مظفر شاہ صاحب حضرت شاہ صاحب کے چھوٹے بیٹے ہیں۔آپ نومبر