سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 140 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 140

140 آپ کا خاندان اہلیہ اول آپ کی پہلی شادی بچپن ہی میں ہوگئی تھی۔مکرمہ فرخندہ اختر شاہ صاحبہ نے مؤلف کو بتایا کہ حضرت شاہ صاحب کا بیان ہے کہ جب میں نے میٹرک کیا تو اس وقت مجھے پتہ چلا کہ میں شادی شدہ ہوں۔حضرت سیدہ دیانت النساء بیگم صاحبہ سے شادی ہوئی۔آپ کی پہلی بیوی آپ کی ماموں زاد تھیں۔ان سے آپ کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جن کا نام سیدہ رقیہ بیگم تھا۔محترمہ سیدہ رقیه بیگم صاحبہ کا نکاح حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال سے ۱۹۳۵ء میں عمل میں آیا شادی کے بعد آپ آٹھ سال زندہ رہیں اور ۱۹۴۲ء میں بقضائے الہی وفات پاگئیں۔ان کے بطن سے ایک بیٹی پیدا ہوئیں جن کا نام محترمہ امتہ الحئی صاحبہ ہے جو مکرم رشید احمد صاحب ریٹائر ڈونگ کمانڈر کی اہلیہ ہیں۔محتر م آ با رقیہ بیگم صاحبہ نہایت پیار کرنے والی شخصیت تھیں۔(سیرت حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ص۶۰) اہلیہ دوم آپ کی دوسری شادی سیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ بنت حضرت سید سرور شاہ صاحب نور الله مرقدہ سے ہوئی۔محترمہ سیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ کی پہلی شادی سید نا حضرت خلیفتہ اصبح الاول نور اللہ مرقدہ کے صاحبزادہ میاں عبد الحئی صاحب سے ہوئی تھی۔صاحبزادہ صاحب کے وصال کے بعد ان کی دوسری شادی حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب سے ہوئی۔محترمہ سیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ بعد میں سیدہ محمودہ بیگم کے نام سے مشہور ہوئیں۔ان کا وصال ۳۱ اکتو بر ۱۹۲۳ ء کو ہوا۔آپ موصیہ تھیں، آپ کا وصیت نمبر ۲۰۸۷ ہے۔آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور آپ کی اہلیہ