سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 84 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 84

84 ساتھ چند لوگ کھڑے ہیں جنہیں میں سمجھا کہ آپ کے ہم پیشہ لوگ ہیں اور سب یا تو غیر (از جماعت ) یا دوسرے مذاہب کے ہیں۔آپ نے مصافحہ کیلئے میری طرف ہاتھ بڑھایا لیکن میں نے آپ کو گلے لگایا اور دیر تک اسی طرح آپ سے معانقہ کرتا رہا۔میں محسوس کرتا تھا آپ کا تقدس اور آپ کی نیکی ، میرے دل میں محبت کی کیفیت تھی۔جس کو میں نے بیداری کے بعد تمام دن محسوس کیا۔معانقہ کے بعد میں نے آپ سے کہا کہ میں اپنا راستہ چھوڑ کر آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کہ آپ کو دعا کیلئے کہوں۔خواب سے بیداری پر تہجد کا وقت تھا۔(جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ) میں نے آپ کے لئے درد بھرے دل سے دعا کی اور علاوہ اور دعاؤں کے آپ کیلئے خصوصیت کے ساتھ وہ دعا کی جو میں اپنے لئے چاہتا ہوں۔۔نیروبی سے تشریف لانے کے بعد آپ قادیان میں تعلیم الاسلام سکول میں پڑھاتے رہے غالباً ہیڈ ماسٹر تھے اور آپ سے وقتاً فوقت ملاقات ہوتی رہتی۔دعا گو وجود 66 ۱۹۴۷ء کو ہجرت کے بعد ربوہ میں رہے جہاں آپ ۱۹۵۲ء میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔اس وقت آپ کی عمر صرف ۵۲ سال کے قریب تھی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے زیادہ سے زیادہ قریب میں جگہ دے اور آپ کے وارثان کا ہمیشہ حافظ وناصر ہو۔وفات سے کچھ عرصہ قبل آپ نے اس عاجز کو کھانے پر بلایا۔ہم صرف دونوں تھے۔دیر تک پرانی یادیں تازہ کرتے رہے آپ بہت دعائیں کرنے والے وجود تھے۔آپ کی ان دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ آپ کی اولاد میں سے بعض اللہ تعالیٰ کے فضل سے دین کی نمایاں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔آپ ما شاء اللہ بہت متقی اور صالح بزرگ تھے۔جو اس عاجز کو ہمیشہ یادر ہے ہیں۔“ ( مکتوب بنام صدر مجلس خدام الاحمدیه، ۱۸ دسمبر ۲۰۰۲ ء نیز دیکھیں تابعین احمد جلد مفتم صفحه ۴۶ ، ۴۷)