سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 69 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 69

69 ہوں۔انہی چشم پوشی اور عفو اور درگذر کی صفات حسنہ نے ہی آپ کو سٹاف کا محبوب بنائے رکھا۔ہر کوئی سمجھتا اور بجا طور پر سمجھتا کہ آپ کو مجھ سے زیادہ محبت تھی اور رات دن اپنے فرائض کی بجا آوری سے خوش اور شوق سے مگن رہتا۔شروع شروع میں ایک دوسرے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے رفقاء کار میں غلط نہی ہو ہی جایا کرتی ہے۔چنانچہ مجھے خود ندامت سے اس امر کا اعتراف ہے کہ ابتداء میں ہم میں بھی کچھ نماد نمی پیدا ہوگئی۔لیکن جب معاملہ صاف ہو گیا تو پھر اس کے بعد مجال ہے کبھی اس کی طرف اشارہ بھی کیا ہو بلکہ ایک آدھ مرتبہ جب میں نے اس بدمزگی پر ندامت کا اظہار کرنا بھی چاہا تو مجھے کو منہ سے لفظ تک نہ نکالنے دیا۔بلکہ اس عرصہ میں اس قدر وسعت قلبی کا مظاہرہ کیا اور اس قدر محبت اور مروت کا ثبوت دیا کہ میرے سامنے آپ کے محاسن حسن تدبر اور بلند اخلاق کا ایک دفتر کھلا پڑا ہے اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ اوراق اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔میں اس مضمون کو اسی پر ختم کرتا ہوں۔روزنامه الفضل لا ہو ر ۲۴، ۲۵ دسمبر ۱۹۵۲ء)