سید محموداللہ شاہ — Page 6
6 ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الثانی نوراللہ مرقدہ حضرت خلیفہ امسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کے ایک رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا عبدالحق صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے نام اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں۔”حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے متعلق ایک مختصر سا مضمون لکھ کر آپ کی خدمت میں بھیجا تھا۔اس ضمن میں حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی ایک خواب مجھے یاد آئی۔جس میں حضرت شاہ صاحب کا بھی ذکر ہے وہ بھی آپ کی خدمت میں لکھتا ہوں۔حضور اپنے خط مورخہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۲۶ء میں تحریر فرماتے ہیں: پرسوں میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ( بیت ) مبارک کے اس حصہ میں کھڑا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بنایا ہوا ہے۔محموداللہ شاہ اور ایک اور شخص جو یاد نہیں رہے وہاں کھڑے ہیں اور ہم اس قدر پاس کھڑے ہیں کہ قریباً قریباً بغل گیر ہونے کی حالت ہے میں نے سید محمود اللہ شاہ صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔انہوں نے دوسرے آدمی کے۔اس تیسرے شخص اور میرے درمیان جگہ خالی ہے۔اتنے میں آپ آ کر اس جگہ کھڑے ہو گئے ہیں اور اس قدر قریب ہو کر کہ اس حلقہ میں داخل ہو کر میرا باز و یا سینہ اس طرح چھونا شروع کیا ہے جس طرح کوئی محبت سے چھوتا ہے۔جس پر میں نے بھی محبت سے اپنا ہاتھ اٹھا کر آپ کے دائیں کان کا گوشت ہاتھ میں پکڑ کر اس طرح ملنا شروع کیا ہے جس طرح پیار اور سرزنش دونوں مدنظر ہوتے ہیں اور باپ اپنے بچہ کو محبت سے تنبیہ کرتا ہے۔اس پر آپ بھی مسکرا پڑے ہیں اور میں بھی مسکرا دیا ہوں“۔