سید محموداللہ شاہ — Page 114
114 ۱۹۴۸ء کی بات ہے ہمیں سکول سے رخصت ہوئی خاکسار سکول سے چند منٹ پہلے ہی باہر آ گیا۔سڑک پر اکیلے چل رہا تھا کہ ایک پولیس والے نے مجھے کہا کہ سڑک سے نیچے اتر جاؤ۔پاکستان کے وزیر خارجہ تشریف لا رہے ہیں۔ابھی چند منٹ ہی گذرے تھے کہ لاہور کی طرف سے ایک گاڑی نمودار ہوئی جس میں حضرت چوہدری صاحب تشریف فرما تھے اور حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب گاڑی چلا رہے تھے۔آپ نے گاڑی کھڑی کر کے خاکسار سے حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے مکان کا پتہ پوچھا۔خاکسار نے بتایا کہ مجھے معلوم ہے۔انہوں نے مجھے کار میں پیچھے بٹھا لیا اور ہم حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے گھر پہنچ گئے۔بعد ازاں خاکساران سے رخصت ہوکر ربوہ آ گیا۔جب آپ کا وصال ہوا تو خاکسار حضرت شاہ صاحب کے گھر پہنچا آپ کا جنازہ حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے بیت مبارک ربوہ میں پڑھایا اور خاکسار تدفین میں بھی شامل ہوا۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے۔یہ تاثرات ۸ اور ۱۳ مارچ ۲۰۰۳ء کو حاصل کئے گئے )