سید محموداللہ شاہ — Page 77
77 قابل تقلید قربانیاں مکرم و محترم برکت علی خان صاحب فنانشل سیکرٹری تحریک جدید قادیان آپ کی مالی قربانیوں کے بارہ میں تحریر کرتے ہیں:۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے مکر می سید محمود اللہ شاہ صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول کو۔آپ نے اپنا اور اپنے خویش و اقارب کا چندہ سال گزشتہ سال بھی اپنی افریقہ والی آمد کے مطابق نہ صرف وعدہ فرمایا بلکہ اسی وقت نقد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش فرما دیا۔اور اب بارہویں سال کا مطالبہ حضور کی زبان مبارک سے سن کر کہ اس سال گزشتہ سال سے بہت زیادہ ضرورت ہے مخلصین جماعت کو قربانی کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے۔اور حضور ایدہ اللہ تعالی کا اپنا پاک ضمونہ گیارہویں سال کی غیر معمولی رقم پر بارہویں سال میں اضافہ دیکھ کر 512 کا وعدہ پیش فرمایا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔یہ وعدہ ان کی آمد سے دُگنا سے بھی زیادہ کا ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے ذریعے ( دین حق ) کو فتح ہوگی۔وہ وہی ہیں جن کے دل ہر وقت قربانی کیلئے تیار رہتے ہیں۔جو مشکلات اور تکالیف میں زیادہ قربانی کرتے ہیں۔انہی لوگوں کی کوشش سے فتح آتی ہے اور ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی برکات نازل ہوتی ہیں۔جناب شاہ صاحب مشرقی افریقہ میں بھی نہ صرف خود اپنا نیک نمونہ پیش کر کے سب سے پہلے ادا فرمایا کرتے تھے بلکہ اپنی جماعت سے بھی قابل تعریف قربانیاں کروایا کرتے تھے۔اور وعدوں کی ادائیگی کی بھی جلد تر کوشش فرمایا کرتے تھے۔اسی طرح اب آپ نے اپنے ہائی سکول کے اساتذہ میں بھی تحریک کر کے ان کے وعدوں کی فہرست جو 32 اساتذہ پرمشتمل ہے، گیارہویں سال پر اضافہ کروا کر بارہویں سال کی