سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 50 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 50

50 سکول میں باقاعدہ طور پر ورزشی کھیلیں کھلائی جاتی ہیں اور لڑکوں کی صحت اور اخلاقی معیار بلند کرنے کی طرف خاص طور پر توجہ دی جاتی ہے۔الغرض سکول با قاعدگی اور تنظیم سے چلایا جا رہا ہے اور اس میں بہت مفید کام ہورہا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ سکول ان تمام مشکلات پر جن سے مشرقی پنجاب کے مہاجر سکولوں کو پاکستان میں قائم ہونے پر دو چار ہونا پڑا ہے مکمل طور پر قابو پالے گا اور اپنی پرانی شاندار روایات کو از سر نو قائم کر لے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سکول کو پیش از پیش ترقی کے مقام پر پہنچائے وو ( قاضی ) عبدالرحمن انسپکٹر آف سکولز ملتان ڈویژن الفضل لا ہور ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ صفحه ۵ ) یہ ادارہ ہمارے قومی رہنما پیدا کرنے کا موجب ہوگا“ روز نامہ الفضل اپنی اشاعت میں لکھتا ہے کہ:- مورخہ ۸ دسمبر ۱۹۴۸ء کو جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مغربی پنجاب بمعہ سپر نٹنڈن چنیوٹ تشریف لائے۔مکرم جناب سید محمود اللہ شاہ صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول کی درخواست پر آپ ہمارے سکول میں بھی تشریف لائے۔آپ کے ہمراہ علاوہ دیگر احباب کے جناب سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی تھے۔آپ نے ہائی کلاسز کے طلباء کی رائفل پریڈ ملاحظہ فرمائی اور اسے دیکھ کر نہایت خوش ہوئے۔طلباء کا جوش اور انہماک اس درجہ قابل قدر تھا کہ آپ نے پریڈ ختم ہونے پر مندرجہ ذیل ریمارکس سکول کی ریکارڈ بک پر درج فرمائے۔" آج مجھے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے قومی رضا کاروں کی پریڈ سکول کے میدان میں دیکھ کر بہت مسرت ہوئی ہے۔لڑکوں کا جوش ایسا ہے جو حقیقت دین کا طرہ امیتاز ہے۔میری دعا ہے بلکہ یقین ہے کہ یہ ادارہ ہمارے قومی رہنما پیدا کرنے کا موجب ہوگا۔میرے علم میں اور کوئی ایسا سکول نہیں جس کا ریکارڈ اتنا قابل فخر اور اتنا شاندار ہوگا۔“ روزنامه الفضل لاہور ۱۴ / دسمبر ۱۹۴۸ صفحه ۴)