سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 20 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 20

20 یاڑی پورہ اور بعض دیگر مقامات پر بھی تشریف لے گئے۔اس سفر میں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کو حضور کے پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات بجالانے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس عرصہ کے سفر کے کوائف اور حضور کی دیگر مصروفیات پر مشتمل آپ کی تحریر کردہ ڈائریاں مسلسل تین ماہ الفضل میں شائع ہوتی رہیں۔سیدنا حضرت مصلح موعود نے اس دوران جو خطبات و خطابات ارشاد فرمائے ان میں سے اکثر آپ کو قلمبند کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔اس عرصہ میں حضرت شاہ صاحب کی جمله خط وکتابت مدیر الفضل قادیان کے ساتھ ہوئی۔اس سفر میں کشمیر میں سو سے زائد افراد بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔اس سفر کی آپ کی تحریر کردہ بعض رپورٹس سے دلچسپ کوائف بطور نمونہ پیش ہیں۔حضرت شاہ صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔الحمد للہ کہ مقام گاندھر بل میں چند روز قیام سے اور خصوصاً اس جگہ دریائے سندھ ( دریائے جہلم کا ایک معاون دریا) میں روزانہ غسل سے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کی صحت میں نمایاں فرق معلوم ہونے لگ گیا۔ایک پنڈت صاحب نے ذکر کیا کہ برف کا پہاڑ بہت قریب ہے۔ایک دن میں دیکھ کر آدمی واپس آسکتا ہے۔اس لئے مؤرخہ 24( جولائی ) کو بہمراہی چند احباب گھوڑوں پر سوار ہوکر برف والے پہاڑ کی سیر کیلئے تشریف لے گئے۔مگر آٹھ دس میل جانے کے بعد معلوم ہوا کہ برف تین چار دن کی مسافت کے بعد ملے گی۔اس لئے اسی مقام سے حضور واپس تشریف لے آئے۔“ الفضل قادیان 8 اگست 1921 ء ص 1-2) حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے مدفن کی زیارت وو یکم راگست کو حضور کی طبیعت مبارک قدرے خراب رہی۔بعد نماز عصر حضور مع اپنے تمام اہل خانہ حضرت مسیح ناصرتی کے مدفن مبارک کی زیارت