سید محموداللہ شاہ — Page 14
14 ۱۹۵۲ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے پنجاب یونیورسٹی میں شاندار ریکارڈ قائم کئے۔پہلی دس پوزیشنوں میں چار پوزیشنیں آپ کے سکول کے طلباء نے حاصل کیں۔( الفضل لا ہور ۱۷ رمئی ۱۹۵۲ صفحہ۱ ) چنیوٹ اور ربوہ میں آپ کی قیادت میں ٹی آئی سکول نے کئی یادگار ریکارڈ قائم کئے۔آپ زندگی کے آخری سانس تک خدمات بجالاتے رہے۔۱۶ دسمبر ۱۹۵۲ء کو آپ کا وصال ہوا اور تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔وصال کے وقت آپ کی عمر باون سال تھی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔