سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 13 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 13

13 آپ مشرقی افریقہ سے پہلی بار ۱۹۳۴ء میں قادیان تشریف لائے۔آپ رخصت ختم ہونے پر ۶ / مارچ ۱۹۳۵ء کو دوبارہ مع اپنے دو بچوں کے نیروبی روانہ ہو گئے۔(احکم قادیان ۱۴ مارچ ۱۹۳۵، صفحه ۲) ۱۹۴۲ء میں مشرقی افریقہ سے رخصت پر قادیان تشریف لائے اور محترمہ فرخندہ اختر صاحبہ بنت حضرت شیخ نیاز احمد صاحب سے شادی کی۔آپ ۱۹۴۴ء میں مشرقی افریقہ کی مرکزی انجمن کے پریذیڈنٹ بنے جہاں آپ نے تعمیر بیت طورا میں غیر معمولی خدمات سرانجام دیں۔مشرقی افریقہ کینیا میں سولہ سال تک قیام کے بعد اار اکتوبر ۱۹۴۴ء کو قادیان تشریف لائے۔(الفضل ۱۳ /۱ اکتوبر ۱۹۴۴ ، صفحہ ۱) قادیان واپس آنے پر ۱۹۴۴ء میں ہی حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے آپ کو ٹی آئی ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر مقرر فرمایا۔۱۹۴۵ء میں پر اوشنل ایسوسی ایشن کا سہ روزہ اجلاس آپ کی صدارت میں قادیان میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے ہیڈ ماسٹر مدعو تھے۔قیام پاکستان تک آپ ٹی آئی سکول میں بطور ہیڈ ماسٹر خدمات بجالاتے رہے۔اگست ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند پر آپ پہلے لاہور مقیم ہوئے بعد ازاں چنیوٹ منتقل ہو گئے۔۱۹۴۸ ء میں چنیوٹ میں ٹی آئی سکول کا دوبارہ آغاز کیا۔جہاں۱۹۵۰ ء تک آپ بطور ہیڈ ماسٹر خدمات بجالاتے رہے۔۱۹۵۰ ء سے ٹی آئی سکول چنیوٹ سے مرکز سلسلہ ربوہ منتقل ہوا جہاں آپ حسب سابق خدمات بجالاتے رہے۔دسمبر ۱۹۵۰ء میں آپ کو قادیان جانے کی سعادت حاصل ہوئی۔جو قافلہ قادیان کیلئے روانہ ہوا، اس میں آپ کا نام ۵۵ ویں نمبر پر شامل ہے۔(ضمیمه تاریخ احمدیت جلد ۱۵ صفحه ۲۱)