سید محموداللہ شاہ — Page 12
12 آپ نے بی۔اے کا امتحان پاس کیا۔جون تا ستمبر ۱۹۲۱ ء آپ سیدنا حضرت مصلح موعود کے ساتھ کشمیر کے سفر پر رہے۔۲۷/۲۶ اگست ۱۹۲۱ء کو آسنور کشمیر میں جلسہ ہوا جس میں حضرت مصلح موعود نے بھی تقریر فرمائی۔۲۶ اگست کے اجلاس میں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کو تلاوت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔(الفضل قادیان 5 ستمبر 1921) آپ کی پہلی شادی آپ کی ماموں زاد سیدہ دیانت النساء صاحبہ سے بچپن میں ہوئی۔جن سے ایک بچی پیدا ہوئی۔ان کی وفات کے بعد دوسری شادی مکرمہ سیدہ فاطمہ صاحبہ (محمودہ بیگم ) بنت حضرت مولاناسید سرور شاہ صاحب سے ہوئی۔۲۵ رنومبر ۱۹۲۲ء میں ریلوے انجینئر نگ کی فنی تعلیم کے سلسلہ میں انگلستان تشریف لے گئے۔آپ نے دوران قیام یہاں سے انگریزی اور لاطینی زبانیں بھی سیکھیں۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ ۱۹۲۴ ء میں وا پس قادیان تشریف لے آئے۔۲۵ ۱۹۲۴ ء میں علی گڑھ سے بی۔ٹی کا کورس مکمل کیا۔بی۔ٹی کرنے کے بعد ۱۹۲۵ء سے آپ نے ٹی آئی سکول قادیان میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کا آغاز کیا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کی اجازت سے آپ ۱۹۲۹ ء میں نیر و بی مشرقی افریقہ روانہ ہوئے جہاں آپ انڈین ہائی سکول میں بطور ٹیچر خدمات سرانجام دیتے رہے۔مشرقی افریقہ میں آپ نے تعلیم و تدریس کے علاوہ جماعت کی تربیتی ، دینی اور علمی سرگرمیوں میں غیر معمولی خدمات سرانجام دیں اور جماعت کو منظم کیا جس کی بناء پر مرکز نے محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب مرحوم کو نومبر ۱۹۳۴ ء میں مشرقی افریقہ کے لئے بطور مربی روانہ کیا۔