سید محموداللہ شاہ — Page 10
10 قرآن کریم سے محبت ( حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب) تیسرے چوتھے دن قرآن شریف ختم کر لیتے تھے۔۱۹۴۹ء میں دس دفعہ قرآن شریف ختم کیا۔فرماتے تھے کہ میری صلاح تو پندرہ دفعہ ختم کرنے کی تھی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴ جنوری ۱۹۵۳ء) نماز تہجد میں با قاعدگی آپ فرمایا کرتے تھے کہ نماز تہجد ہم باقاعدہ ادا کیا کرتے تھے اور ہم بچپن میں سمجھا کرتے تھے کہ پانچوں نمازوں کی طرح تہجد بھی فرض ہے اس لئے کہ ہمارے گھر میں تہجد کی نماز با قاعدہ ادا کی جاتی تھی۔چھوٹے بڑے بھی تہجد پڑھا کرتے 6600 روزنامه الفضل ربوه ۲۳ جنوری ۱۹۵۳ ء صفحه ۳)