سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 153 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 153

153 آئی سکول قادیان میں تشریف لے آئیں۔چنانچہ اس کے بعد میں حضرت شاہ صاحب نے نیروبی سے طبی وجوہات کی بنا پر ریٹائر منٹ لے لی۔ڈاکٹروں نے کہا اس بیماری کی بنا پر ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔گورنمنٹ نے کہا کہ اس صورت میں آپ کو پراویڈنٹ فنڈ نہیں ملے گا۔چنانچہ اس کے باوجود آپ ریٹائر منٹ لیکر قادیان تشریف لے گئے۔نیروبی میں آپ نے بہت سی بیعتیں کروائیں۔میرے خیال میں نیروبی میں اس زمانے میں جتنے بھی احمدی تھے ان میں سے پچاس ساٹھ فیصد شاہ صاحب کی وساطت سے احمدی ہوئے تھے۔بہت بڑے داعی الی اللہ تھے اور کئی عورتوں کو میں نے پوچھنا تو انہوں نے بتانا کہ ہم ان کی پاکیزہ زندگی اور حسن اخلاق سے متاثر ہو کر احمدی ہوئی ہیں۔با قاعدہ طور پر آپ دعوۃ الی اللہ نہیں کرتے تھے۔آپ کے اخلاق اور عبادات سے متاثر ہو کر لوگ احمدیت میں داخل ہوئے۔بعض دفعہ عورتوں سے میں نے کوئی بات پوچھنی تو انہوں نے کہنا کہ یہ بات ہمیں شاہ صاحب نے سکھائی ہے۔نیروبی میں میرا خیال ہے زیادہ تر انڈین خاندان احمدی ہوئے تھے اور آغا خانی خاندان کے افراد بھی احمدیت میں داخل ہوئے تھے اس سے بھی حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ بڑے خوش تھے۔وہاں مقامی احمدی زیادہ تر مولانا شیخ مبارک احمد صاحب کی کوششوں سے احمدیت میں داخل ہوئے تھے۔بیت بورا کی تعمیر میں بھی حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے بھی اخلاص سے حصہ لیا تھا اور ہر طرح کا تعاون پیش کیا۔آپ مالی قربانی بہت کرتے تھے۔جب بھی مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے ضرورت پیش کرنی تو آپ فوراً اس پر لبیک کہتے تھے۔اس بیت الذکر کی تعمیر میں بہت لوگوں کو جو وہاں کے احمدی تھے خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔بہر حال جب مولانا شیخ مبارک احمد صاحب تعمیر بیت ٹبورا کے لئے کسی غرض سے بھی آتے تو شاہ صاحب فوراً اعانت کرتے۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپ کو تہی دست جانا پڑے۔ٹیبو را بیت الذکر کے علاوہ نیروبی کی بیت الذکر کا بھی اکثر کام حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے کر وایا تھا۔