سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 142 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 142

142 ۱۹۲۱ء میں پیدا ہوئے۔آپ سیدنا حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی سندھ کی زمینوں کے نگران کے طور پر خدمات بجالاتے رہے ہیں۔بعد ازاں آپ تقریباً دس سال تک دفتر تبشیر تحریک جدیدر بوہ میں رضا کارانہ طور پر خدمات بجالانے کی توفیق پاتے رہے۔مکرم سید داؤد مظفر شاہ صاحب کی زوجیت میں صاحبزادی امتہ احکیم بیگم صاحبہ بنت سید نا حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ آئیں۔آپ ۲۶ مارچ ۱۹۲۶ء کو قادیان میں پیدا ہوئیں۔آپ درویش طبع ، غریب پرور، یاد الہی اور دعا گوئی میں قابل رشک نمونہ تھیں۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ہمشیرہ کے انتقال مؤرخہ ۱۸ جولائی ۲۰۰۱ ء پر اپنے پیغام میں فرمایا: مرحومہ دعاؤں کا خزانہ تھیں۔ان کی نیکیوں اور خوبیوں کو جاری رکھنا آپ کا فرض ہے۔حضور (رحمہ اللہ تعالیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے بعد بھی آپ لوگوں پر ان کی دعاؤں کے نتیجہ میں افضال کا سلسلہ جاری رکھے۔آمین۔(الفضل ربوہ ۲۰ / جولائی ۲۰۰۱ء) اولاد آپ کے ۶ صاحبزادے اور ۳ صاحبزادیاں ہیں۔آپ کے صاحبزادگان کو سلسلہ احمدیہ کے لئے زندگیاں وقف کرنے کی توفیق ملی۔نیز آپ نے تینوں صاحبزادیوں کی شادیاں واقفین زندگی سے کی ہیں۔اسماء اولا د حسب ذیل ہیں۔۱- محترم سید مولود احمد صاحب۔آپ میکینکل انجینئر ہیں۔۲ محترمہ صاحبزادی امته السبوح صاحبہ بیگم حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔آپ لجنہ اماءاللہ ربوہ کے مختلف شعبہ جات میں خدمات کے علاوہ صدر لجنہ ربوہ کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔۳- محترم سید خالد احمد شاہ صاحب ناظر بیت المال خرچ ہیں۔-۴ محترم سید قاسم احمد شاہ صاحب ناظر امور خارجہ ہیں۔۵ - محترم سید طارق احمد صاحب MSc کمپیوٹر سائنس ہیں اور آج کل کینیڈا میں قیام پذیر ہیں۔