سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 122 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 122

122 حضرت خلیفہ اسیح الرابع کا دورہ نیروبی تاریخ احمدیت میں مشرقی افریقہ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے یہ ملک تھا جہاں ۱۸۹۵ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت میں جماعت احمد یہ قائم ہوئی۔مشرقی افریقہ میں بیسیوں رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام بر صغیر سے آکر آباد ہو گئے۔جہاں ایک با قاعدہ مخلص اور جانثار جماعت احمد یہ قائم ہوگئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریرات میں جماعت مشرقی افریقہ کا ذکر خیر فرمایا ہے۔سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اگست ستمبر ۱۹۸۸ء کو مشرقی افریقہ کے دورے پر تشریف لے گئے۔اس دورے میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے کئی اہم امور کی طرف جماعتہائے مشرقی افریقہ کی توجہ مبذول کروائی۔ان میں سے ایک اہم امر یہ تھا کہ احباب جماعت کو تاریخ مشرقی افریقہ اور ابتدائی احباب کرام کے حالات محفوظ کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور اس سلسلہ میں خاص ہدایات بھی جاری فرمائیں۔اس دورہ کی روئیداد غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس دورہ میں مقامی قبرستان میں جا کر بزرگ احباب کی قبروں پر دعائیں کی اور بعض بزرگان کی سابقہ رہائش گاہوں پر جا کر دعائیں کی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ ، حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے مکان پر تشریف لے گئے جہاں آپ نے دعا کی۔اس روئیداد کی تفصیل ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ ستمبر ۱۹۸۸ء نیز ماہنامہ مصباح نومبر ۱۹۸۸ء میں شامل اشاعت ہے۔ایک مکتوب گرامی جب ستمبر ۱۹۸۸ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ ، کینیا اور مشرقی افریقہ کے دورے سے واپس تشریف لائے تو آپ نے اپنی ممانی مکرمہ فرخندہ اختر صاحبہ اہلیہ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے مکتوب کے جواب میں ایک خط تحریر فرمایا۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس مبارک