سید محموداللہ شاہ — Page 121
121 سالانہ رپورٹ میں خراج عقیدت حضرت صاحب کے وصال کے موقع پر ٹی آئی ہائی سکول نے اپنی سالانہ رپورٹ میں آپ کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔سال زیررپورٹ میں سکول کی تاریخ میں ایک اہم اور بہت ہی افسوسناک واقعہ محترم حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب مرحوم و مغفور کی وفات حسرت آیات ہے۔جو ۱۶ دسمبر ۱۹۵۲ء کو اچانک آپ کی پرانی بیماری کے ایک مختصر دورہ کے بعد واقع ہوئی اور شاہ صاحب ہمیں بے وقت داغ مفارقت دیگر راہی ملک عدم ہوئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔حضرت شاہ صاحب ہمارے سکول کے پرانے طالب علم تھے۔تعلیم سے فارغ ہو کر آپ نے یہیں پہلے بطور معلم اور پھر بعد میں افریقہ سے واپسی پر ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے کام کیا۔آپ کے عہد میں آپ کے اخلاق فاضلہ اور خدا داد قابلیت کی وجہ سے سکول کی شہرت میں اللہ تعالیٰ کی عنایت وکرم سے معتد بہ اضافہ ہوا۔بلکہ یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں کہ سکول آپ کی نگرانی میں نتائج کے لحاظ سے بہترین ادارہ بن گیا۔حضرت شاہ صاحب مرحوم کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا اسے پر کرنا آسان نہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کمی کو پورا کر دے۔“ مع گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جُدا ہے (سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمد ی ر بوه ۱۹۵۳-۱۹۵۲، صفحه ۱۵)