سید محموداللہ شاہ — Page 1
1 رفقاء کرام کا مقام سید نا حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے اپنے ایک خطبہ میں احباب جماعت کو رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی قدرومنزلت کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں کئی لوگ ایسے تھے جنہیں قادیان میں صرف دو تین دفعہ آنے کا موقعہ ملا اور انہوں نے اپنے دل میں یہ سمجھا کہ خدا تعالیٰ نے بڑا فضل کیا کہ ہما را قادیان سے تعلق پیدا ہو گیا اور ہم نے زمانہ کے نبی کو دیکھ لیا۔مگر آج اس چیز کی اس قدر اہمیت ہے کہ ہماری جماعت میں سے کئی لوگ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ یاد کر کے بڑی خوشی سے یہ کہنے کے لیے تیار ہو جائیں گے کہ کاش ہماری عمر میں سے دس یا بیس سال کم ہو جاتے لیکن ہمیں زندگی میں صرف ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھنے کا موقع مل جاتا۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ تو گذر گیا اب آپ کے خلفاء اور ( رفقاء ) کا زمانہ ہے مگر یا درکھو کچھ عرصہ کے بعد ایک زمانہ ایسا آئے گا جب چین سے لے کر یورپ کے کناروں تک لوگ سفر کریں گے اس تلاش ، اس جستجو اور اس دھن میں کہ کوئی شخص انہیں ایسا مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بات کی ہومگر انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا۔پھر وہ کوشش کریں گے کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بات نہ کی ہو، آپ سے مصافحہ نہ کیا ہو صرف اس نے آپ کو دیکھا ہی ہوگر انہیں ایسا بھی کوئی شخص نظر نہیں آئے گا۔پھر وہ تلاش کریں گے کہ کاش انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام