سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 101 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 101

101 عشق رسول سے معمور ، صاحب الہام، نرم مزاج مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے تحریر فرماتے ہیں: تقسیم برصغیر کے وقت کے نہایت کٹھن حالات میں جن بزرگ ہستیوں نے دیگر مسلمانوں کو جو مفاضات قادیان میں جمع ہو رہے تھے اور جماعت کو محفوظ رکھنے، بحفاظت لاہور بھجوانے اور قادیان میں متعین سول اور فوجی حکام سے رابطہ رکھنے کی خصوصی خدمات سرانجام دیں۔ان میں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب بھی شامل تھے۔اس کام کا مرکز حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) کا مکان تھا۔خاکسار بھی اس مرکز میں ان بزرگان کے ماتحت کام کرنے والوں میں شامل تھا“ اخلاق فاضلہ ”آپ عشق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معمور، صاحب الہام، ذکر الہی کرنے والے، عفیف، نظافت پسند، خنده رو، (اور ) نرم مزاج بزرگ تھے۔باوجو د شدید علالت کے بشاشت سے سلسلہ اور احباب کے کام کو سرانجام دیتے تھے۔آپ حسنِ اخلاق کی وجہ سے احباب میں بہت مقبول ومحبوب تھے۔آپ ہر ایک کی خدمت کرنے کو تیار رہتے تھے۔کسی وجہ سے کسی کا کام نہ ہو سکتا تب بھی آپ کی ہمدردی کا اس پر خاص اثر ہوتا۔“ تابعین۔۔۔۔احمد ، جلد سوم، با رسوم صفحه ۶۵-۷۱)