سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 21 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 21

21 کیلئے محلہ خانیار میں تشریف لے گئے۔وہاں حضور نے بہت دیر تک دعا کی اور روضہ کے محافظ کو اس کی مرمت کے لئے پانچ روپے دیئے۔واپسی پر حضور نے فرمایا: بہت اچھا ہوا اگر ہماری جماعت کے آدمی جب اس کی زیارت کو آئیں تو کچھ نہ کچھ اس کی مرمت اور حفاظت کیلئے دیتے رہیں۔اس سے لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت بڑھ جائے گی۔اور اس طرح پر اس کی حفاظت ہوتی رہے گی۔" مؤرخہ 2 راگست کو حضور کشتی میں بیٹھ کر نسیم باغ اور حضرت بل تشریف لے گئے۔اور وہاں سے ساڑھے دس بجے رات کو واپس آئے۔۔۔۔مؤرخہ 9رکو حضور مع اہل خانہ و دیگر احباب ویری ناگ تشریف لے گئے۔یہ جگہ اسلام آباد سے کافی فاصلہ پر ہے۔مؤرخہ 11 کو صبح کی نماز کے بعد ایک شخص نے حضور کے دست مبارک پر بیعت کی اور ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ٹانگوں اور گھوڑوں پر سوار ہو کر حضور مع تمام قافلے کے آسنور کو روانہ ہوئے۔۔ایک صحت افزا مقام کی سیر 66 الفضل قادیان 22 اگست 1921 ء ص 1-2) 3 ستمبر کو صبح آٹھ بجے حضور معہ چند خدام گھوڑے پر سوار ہوکر بعزم کنگ وٹن روانہ ہوئے۔چار بجے کے قریب وہاں پہنچ کر رات کیلئے ڈیرا کیا۔حضور کو کچھ حرارت ہوگئی۔مؤرخہ 4 کی صبح کو سات بجے آگے کونسر ناگ روانہ ہو گئے۔کونسر ناگ سطح سمندر سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر ایک وسیع جھیل صاف اور شفاف پانی کی ہے۔“ (الفضل قادیان 19 ستمبر 1921ء ص2) (مزید تفصیل کیلئے الفضل قادیان جولائی تا تمبر 1921ء کے قائل دیکھے جاسکتے ہیں)