سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 109 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 109

109 متبسم چہرہ مکرم ومحترم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول تحریک جدید انجمن احمد یہ اپنے مکتوب بنام مکرم صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان محررہ ۶ نومبر ۲۰۰۲ء میں تحریر فرماتے ہیں: تحریر خدمت ہے کہ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) ان بزرگوں میں سے تھے جن کی ایک جھلک ہی انسان کو متاثر کرنے کیلئے کافی تھی۔خاکسارا ۱۹۵ء میں ربوہ کے مرکز میں واقف زندگی کی صورت میں حاضر ہوا اور پہلے روز سے ہی تحریک جدید کے حال کے شعبہ میں بطور نائب وکیل المال متعین کیا گیا۔یہ کام میرے لئے بالکل نیا تھا اور بہت محنت طلب تھا۔جس کے نتیجہ میں ایک لمبا عرصہ مجھے اپنے ماحول کے علاوہ کسی اور ماحول میں جانے کا موقع نہ مل سکا تھا۔تا ہم ایک تقریب میں حضرت شاہ صاحب مدوح کو دیکھنے کا موقع ملا۔ان کی متبسم چہرے کے ساتھ گفتگو کا انداز متاثر کئے بغیر نہ رہ سکا۔میرے لئے ان کی عظمت کردار کا اندازہ کرنے کیلئے ان کی یہی ایک جھلک کافی رہی۔کاش میں ایسی عظیم شخصیت کو قریب سے دیکھنے کا موقع یا تا۔“