سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 25
مدرسہ احمدیہ کا قیام صدر انجمن احمدیہ کے ساتھ ہی مدرسہ احمدیہ کی داغ بیل دینیات کلاس کی شکل میں ڈال دی گئی۔جو پہلے تعلیم الاسلام ہائی سکول سے وابستہ تھی۔پھر خلافت اوٹی میں ایک مستقل تعلیمی ادارہ میں بدل گئی۔جس کے فرزندوں نے آگے چل کر عالمی سطح پر تبلیغی خدمات سر انجام دیں اور دے رہے ہیں۔جماعت کے دو ممتاز عالم حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوئی اور حضرت مولانا برہان الدین صاحب جلمی اسی سال انتقال فرما گئے تھے اور قوم میں زبر دست خلا پیدا ہو گیا تھا۔اس خلا کو پر کرنے اور آئندہ علماء پیدا کرنے کے لئے اس مدرسہ کی ضرورت پڑی۔حقیقتہ الوحی کی تصنیف و اشاعت ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے دور مسیحیت کی سب سے جامع اور ضخیم کتاب " حقیقته الوحی" شائع ہوئی۔جس کے ساتھ فصیح و بلیغ عربی میں ایک رسالہ الاستفتاء بھی شامل کیا گیا جس میں فقہائے ملت خیر الانام کو ان آسمانی تائیدات کی طرف توجہ دلائی۔جو ہر لمحہ آپ کے شامل حال رہیں۔وقف زندگی کی پہلی تحریک اب جماعت احمدیہ کا حلقہ تبلیغ روز بروز وسیع ہو رہا تھا۔اس لئے حضور نے ستمبر ۱۹۰۷ء میں وقف زندگی کی پہلی عام تحریک فرمائی۔