سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 60 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 60

معاشرتی برائی ہے جس کے بہت بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں۔“ 66 ( خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 19 اکتوبر 2003ء بیت الفتوح ،لندن ) مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 17 اپریل 2015ء) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے نتیجہ میں غیروں میں شادیاں اور نسلوں کا افسوسناک انجام چند احمدی لڑکیوں اور عورتوں کے غیر احمدی مردوں سے انٹرنیٹ کے ذریعہ شروع ہونے والے باہمی روابط بالآخر شادی پر منتج ہوئے۔لیکن کچھ ہی عرصہ بعد ایسی شادیوں کے متوقع منفی نتائج ظاہر ہونے لگے اور ان کے نتیجہ میں اگلی نسلوں کی احمدیت سے ڈوری کے خطر ناک پہلو بھی سامنے آنے لگے۔اس نہایت اہم معاملہ کے بارہ میں احمدی عورتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: آج تو internet ہے۔آج سے پہلے بھی جہاں بھی وہ عورتیں جنہوں نے غیر از جماعت مردوں سے شادیاں کی ہیں، اب پریشانی اور پشیمانی کا اظہار کرتی ہیں اور لکھتی ہیں کہ ہمارے سے یہ غلطی ہوگئی جو غیر از جماعت سے شادی کی۔اول تو بچے باپ کی طرف زیادہ رحجان رکھتے ہیں، غیر از جماعت باپ کی طرف، اس لئے کہ اس میں آزادی زیادہ ہے۔اور اگر بعض بچیاں ماں کے زیر 60