سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 108 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 108

جب خطبہ سنتے اور دیکھتے تو انہوں نے کہا کہ اس شخص کی مخالفت تو نہیں ہونی چاہئے اور کہتے ہیں اس جگہ پر 350 افراد نے احمدیت قبول کی۔امیر صاحب گیمبیا لکھتے ہیں کی مامت فانہ گاؤں میں ایک خاتون احمدی ہوئیں اور ایم ٹی اے کے پروگرام دیکھنے شروع کئے۔موصوفہ کے خاوند احمدیت کے شدید مخالف تھے۔انہوں نے گھر میں جماعت اور خلافت کے بارے میں بات کی تو وہ خاوند غصے میں آگیا اور کہا کہ آج کے بعد گھر میں احمدیت کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوگی اور لوگوں کی موجودگی میں بیوی کو سخت بُرا بھلا کہا۔موصوفہ نے حوصلے اور صبر کے ساتھ خاوند کی بات سن لی لیکن ثابت قدمی سے احمدیت کو تھامے رکھا اور مسلسل ایم ٹی اے دیکھتی رہیں۔کچھ عرصے کے بعد خاوند نے بھی ایم ٹی اے دیکھنا شروع کر دیا، چنانچہ اس کے نتیجہ میں ایک ماہ کے بعد موصوفہ کے خاوند نے بھی احمدیت قبول کرلی۔( خطاب جلسہ سالانہ یو کے 22 اگست 2015ء) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 12 فروری 2016ء) مخالفت جماعتی ترقی میں روک نہیں بن سکتی مخالفین احمدیت کتب ورسائل پر پابندی لگا کر احمدیت کی تبلیغ روک دینے کا گمان کر لیتے ہیں۔لیکن میڈیا کے دیگر ذرائع سے خدا تعالیٰ احمدیت کی آواز کو زمین کے کناروں تک پہنچاتا چلا جارہا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پنجاب 108