سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 107 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 107

اُردن کے ایک احمد صاحب ہیں کہتے ہیں کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ اُن کا جماعت سے تعارف ہوا اور اس پر پیش کئے جانے والے مفاہیم کوسن کر دلی طور پر مطمئن ہو کر انہوں نے خدا تعالی سے رہنمائی کی دعا کی۔اس دعا کے بعد وہ کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا کہ وہ گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر فجر کی اذان دے رہا ہے۔اس نے اذان مکمل کرنے کے بعد کچھ اس طرح کہا کہ حتى على الاحمديه حتى على الاحمدیه یعنی احمدیت کی طرف آؤ۔احمدیت کی طرف آؤ۔مؤذن نے رویا میں اور بھی جملے کہے لیکن مجھے صرف یہی یادر ہے۔عجیب بات ہے کہ جب میں جاگا تو محلے کی مسجد میں مؤذن فجر کی اذان دے رہا تھا۔اس واضح رؤیا کے بعد میں نے بیعت کا فیصلہ کرلیا۔چنانچہ اپنے بیٹوں اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ میں نے بیعت کی۔“ ( خطاب جلسہ سالانہ یو کے 13 اگست 2016ء) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 20 جنوری 2017ء) ایم ٹی اے کے نتیجہ میں واقع ہونے والی ایک اور روحانی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گیمبیا کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ گاؤں مامت فانہ (Mamt Fanna) میں مولویوں کی وجہ سے جماعت کی شدید مخالفت ہوئی۔گاؤں میں جن لوگوں نے احمدیت قبول کی تھی انہوں نے ایم ٹی اے لگوالیا اور پروگرام دیکھنے لگے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ احمدیت میں لوگوں کی دلچسپی بڑھنے لگی اور آہستہ آہستہ مخالفین بھی ایم ٹی اے کے پروگرام دیکھنے لگے اور لوگ جو جماعت کے شدید مخالف تھے (107)