سوشل میڈیا (Social Media) — Page 77
اعلی معیاروں کو قائم کر کے اسپیشل بنیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے متعد د مواقع پر واقفین کو اور واقفاتِ نو کے والدین کو یہ توجہ دلائی ہے کہ انہیں اپنی نسلوں کو خدا تعالی کی راہ میں پیش کرنے کی جو سعادت حاصل ہوئی ہے اس کی وجہ سے ان بچوں کی تربیت کی نہایت اہم ذمہ داری بھی اُن پر عائد ہوتی ہے۔واقفین ٹو کے والدین کو ہمہ وقت یہ پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ بچے اُن کے پاس جماعت کی امانت ہیں نیز یہ کہ ان بچوں کی چھوٹی عمر سے ہی بہترین تربیت کر کے انہیں جماعت اور معاشرے کا مفید وجود بنانا ہمارا مح نظر ہونا چاہئے۔اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے واقفین کو اور واقفات کو کو خطبات و خطابات کے علاوہ واقفین کو کی خصوصی کلاسوں میں براہ راست بھی انمول نصائح فرمائی ہیں۔چنانچہ اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا: ”حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حوالے سے وفا کے مضمون کو ایک جگہ مزید کھولا ہے اور اس طرح کھولا ہے۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ”خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی راہ یہ ہے کہ اس کے لئے صدق دکھایا جائے۔سچائی پر قائم ہو۔وفا تمہاری سچی ہو۔اللہ تعالیٰ سے ” حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے جو قرب حاصل کیا تو اس 77