سوشل میڈیا (Social Media) — Page 74
پورے گھر کو شیطان سے بچانے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔“ 66 خطبہ جمعہ 20 رمئی 2016 مسجد ناصر، گوٹن برگ ،سویڈن) ( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 10 جون 2016ء) ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ شیطان کے اندھیرے راستوں کو ترک کر کے روشنی کی اُن راہوں کی طرف ہمہ وقت آتا چلا جائے جو سلامتی کے راستے ہیں۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا: ” جب اس نہج پر اپنی اصلاح کی کوشش کرتا ہے تو یہی سلامتی کا راستہ ہے۔انسان کی بچت اسی میں ہے کہ سلامتی کے راستے تلاش کرے۔ورنہ پھر جیسا کہ فرمایا کہ تم روشنی سے اندھیروں کی طرف جاؤ گے۔اور یہ شیطان کا رستہ ہے، روشنی سے اندھیروں کی طرف جانا ہے۔اس لئے شیطان سے پناہ مانگتے رہو۔اللہ تعالی سے اس کا فضل مانگو اور یہ دعا کرو کہ اے اللہ ! ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا اور ہر قسم کی فواحش سے ہمیں بچا۔چاہے وہ باطنی ہوں۔اور ظاہری سے تو پھر بعض خوف ایسے خوف ہوتے ہیں جو روکنے میں کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن چھپی ہوئی فواحش جو ہیں یہ ایسی ہیں جو بعض دفعہ انسان کو متاثر کرتے ہوئے بہت دُور لے جاتی ہیں۔مثلاً بعض دفعہ غلط نظارے، غلط فلمیں ہیں، بالکل عریاں فلمیں ہیں۔اس قسم کی دوسری چیزوں کو دیکھ کر آنکھوں کے زنا میں مبتلا ہورہا ہوتا ہے انسان۔پھر خیالات کا زنا ہے، غلط 74