سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 63 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 63

نوجوان نسل کو اسلامی تعلیم پر عمل کی تلقین حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بار با احمدی نوجوانوں اور بچوں کو جماعتی روایات اور اپنے عہد کو پیش نظر رکھتے ہوئے زندگیاں گزارنے کی تلقین فرمائی ہے۔چنانچہ مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے سالانہ اجتماع کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہیں نصائح کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا کہ : آپ اپنے اجتماعات اور اجلاسات کے موقعہ پر یہ عہد دہراتے ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔اس کے لئے ہر ایک کو قرآن کریم کی با قاعدگی سے تلاوت کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ یہ وہ روحانی نور ہے جو ہمیں حقیقی طور پر دین کو دنیا پر مقدم کرنا سکھاتا ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ کامیاب مومن خشوع وخضوع کے ساتھ نمازیں ادا کرتے ہیں۔اس لئے آپ میں ہر ایک کو پنجوقتہ نماز کوزندگی کا نصب العین بنانا چاہئے اور جس حد تک ممکن ہو نماز با جماعت ادا کرنی چاہئے کیونکہ باجماعت نماز کا ثواب انفرادی نماز سے زیادہ ہے۔باجماعت نماز وحدت و یگانگت کا ذریعہ بن جاتی ہے اور جماعت مومنین کی اجتماعیت اور قوت ظاہر کرتی ہے۔پھر آپ کے اجتماعات ایک دوسرے سے نیکی اور تقویٰ میں مسابقت والے ہونے چاہئیں۔نوجوان خدام اور بڑی عمر کے اطفال کو ہر وقت اچھے دوستوں اور اچھی صحبت میں رہنا چاہئے۔انٹرنیٹ اور 63