سوشل میڈیا (Social Media) — Page 61
اثر کچھ نہ کچھ جماعت سے تعلق رکھ بھی رہی ہیں تو باپ مجبور کر رہا ہے کہ تمہاری شادی غیر از جماعت میں ہی ہوگی۔تو بعض بچیاں باپوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔لکھتی ہیں کہ ہماری مدد کی جائے ، ہم غیر از جماعت میں شادی نہیں کرنا چاہتیں لیکن اکثر مجبور بھی ہوتی ہیں۔تو مائیں بھی اور باپ بھی اس بات پر نظر رکھیں کہ اس طرح کھلے طور پر یہ internet کے رابطے نہیں ہونے چاہئیں۔پیار سے سمجھائیں ، آرام سے سمجھائیں۔جولڑ کیاں شعور کی عمر کو پہنچی ہوئی ہیں خود بھی ہوش کریں ورنہ یاد رکھیں کہ آپ احمدی ماؤں کی کوکھوں سے نکلنے والے بچے غیروں کی گودوں میں دے رہی ہوں گی۔کیوں آپ لوگ اپنے آپ پر اور اپنی نسلوں پر ظلم کر رہے ہیں ؟؟ “ خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 19 اکتوبر 2003 مسجد بیت الفتوح ، لندن) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 17 اپریل 2015ء) 61