سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 56 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 56

trap ہو جاتی ہیں اور facebook پر اپنی بے پردہ تصاویر ڈال دیتی ہیں۔گھر میں، عام ماحول میں، آپ نے اپنی سہیلی کو تصویر بھیجی ، اُس نے آگے اپنی فیس بک پر ڈال دی اور پھر پھیلتے پھیلتے ہمبرگ سے نکل کر نیو یارک (امریکہ) اور آسٹریلیا پہنچی ہوتی ہے اور پھر وہاں سے رابطے شروع ہو جاتے ہیں۔اور پھر گروپس بنتے ہیں مردوں کے ، عورتوں کے اور تصویروں کو بگاڑ کر آگے بلیک میل کرتے ہیں۔اس طرح برائیاں زیادہ پھیلتی ہیں۔اس لئے یہی بہتر ہے کہ برائیوں میں جایا ہی نہ جائے۔“ حضور انور نے مزید فرمایا : میرا کام نصیحت کرنا ہے۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ نصیحت کرتے چلے جاؤ۔جو نہیں مانتے ان کا گناہ اُن کے سر ہے۔اگر facebook پر تبلیغ کرنی ہے تو پھر اس پر جائیں اور تبلیغ کریں۔الاسلام ویب سائٹ پر یہ موجود ہے وہاں 66 تبلیغ کے لئے استعمال ہوتی ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لڑکیاں جلد بے وقوف بن جاتی ہیں۔جو کوئی تمہاری تعریف کر دے تو تم کہوگی کہ تم سے اچھا کوئی نہیں۔اگر ماں باپ نصیحت کریں تو تم کہو گی کہ ہم تو جرمنی میں پڑھی ہوئی ہیں اور آپ لوگ کسی گاؤں سے اٹھ کر آگئے ہو۔حضور انور نے ایک حدیث مبارکہ کے حوالہ سے فرمایا کہ : الْحِكْمَةُ ضالة المؤمن یعنی ہر اچھی بات جہاں سے بھی اور جس جگہ سے 56