سوشل میڈیا (Social Media) — Page 54
نظریں پڑیں گی تو قربت بھی ہوگی اور پھر بے حیائی بھی پیدا ہوگی۔اچھے برے کی تمیز ختم ہوگی اور پھر ایسے کھلے عام میل جول سے جب اس طرح لڑکا اور لڑ کی ، مرد اور عورت بیٹھے ہوں گے تو اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق تیسرا تم میں شیطان ہو گا۔(سنن الترمذى كتاب الرضاع باب ما جاء في كراهية الدخول على المغيبات حدیث نمبر (117) یہ جو انٹرنیٹ وغیرہ کی میں نے مثال دی ہے، اس میں فیس بک (facebook) اور سکائپ (skype ) وغیرہ سے جو پچیٹ (chat) وغیرہ کرتے ہیں، یہ شامل ہے۔کئی گھر اس سے میں نے ٹوٹتے دیکھے ہیں۔بڑے افسوس سے میں کہوں گا کہ ہمارے احمدیوں میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس حکم کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے کہ فحشاء کے قریب بھی نہیں پھٹکنا کیونکہ شیطان پھر تمہیں اپنے قبضے میں کرلے گا۔پس یہ قرآنِ کریم کے حکم کی خوبصورتی ہے کہ یہ نہیں کہ نظر اٹھا کے نہیں دیکھنا، اور نہ نظریں ملانی ہیں بلکہ نظروں کو ہمیشہ نیچے رکھنا ہے اور یہ حکم مرد اور عورت دونوں کو ہے کہ اپنی نظریں نیچی رکھو۔اور پھر جب نظریں نیچی ہوں گی تو پھر ظاہر ہے یہ نتیجہ بھی نکلے گا کہ جو آزادانہ میل جول ہے اُس میں بھی روک پیدا ہوگی۔پھر یہ بھی ہے کہ فحصاء کو نہیں دیکھنا، تو جو بیہودہ اور لغو اور تخش فلمیں ہیں، جو دیکھتے ہیں اُن سے بھی روک پیدا ہو گی۔پھر یہ بھی ہے کہ ایسے لوگوں میں نہیں اٹھنا بیٹھنا جو آزادی کے نام پر اس قسم کی باتوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے وه ر 54