سوشل میڈیا (Social Media) — Page 53
برائی کے خوفناک انجام سے متنبہ فرمایا۔اور اس ضمن میں سورۃ الانعام کی آیات 152 ، 153 کے حوالے سے اسلامی احکامات کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔حضور انور نے فرمایا:۔۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان فواحش کے قریب بھی نہ جاؤ۔یعنی ایسی تمام باتیں جو فحشاء کی طرف مائل کرتی ہیں اُن سے رُکو۔اس زمانے میں تو اس کے مختلف قسم کے ذریعے نکل آتے ہیں۔اس زمانے میں انٹرنیٹ ہے، اس پر بیہودہ فلمیں آ جاتی ہیں، ویب سائٹس پر ، ٹی وی پر بیہودہ فلمیں ہیں، بیہودہ اور لغو قسم کے رسالے ہیں، ان بیہودہ رسالوں کے بارے میں جو پورنوگرافی pornography وغیرہ کہلاتے ہیں اب یہاں بھی آواز اُٹھنے لگ گئی ہے کہ ایسے رسالوں کو سٹالوں اور دکانوں پر کھلے عام نہ رکھا جائے کیونکہ بچوں کے اخلاق پر بھی بُرا اثر پڑ رہا ہے۔ان کو تو آج یہ خیال آیا ہے لیکن قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے یہ حکم دیا کہ یہ سب بے حیائیاں ہیں، ان کے قریب بھی نہ پھٹکو۔یہ تمہیں بے حیا بنا دیں گی۔تمہیں خدا سے دُور کر دیں گی، دین سے دُور کر دیں گی بلکہ قانون توڑنے والا بھی بنا دیں گی۔اسلام صرف ظاہری بے حیائیوں سے نہیں روکتا بلکہ چھپی ہوئی بے حیائیوں سے بھی روکتا ہے۔اور پردے کا جو حکم ہے وہ بھی اسی لئے ہے کہ پر دے اور حیادار لباس کی وجہ سے ایک کھلے عام تعلق اور بے تکلفی میں جولڑکے اور لڑکی میں پیدا ہو جاتی ہے، ایک روک پیدا ہوگی۔اسلام بائبل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ تم عورت کو بری نظر سے نہ دیکھو بلکہ کہتا ہے کہ 53