سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 46 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 46

حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ اپنے تمام اعضاء کو زنا سے بچاؤ۔پس ہر عورت کو ایک فکر کے ساتھ اپنے بچوں کو سمجھانا چاہئے اور ہر بچی کو ، جو بلوغت کی عمر کو پہینچ چکی ہے، جس کا دماغ میچور (mature) ہو چکا ہے یہ احساس ہونا چاہئے کہ یہ بڑائیاں ہیں جو مزید گندگیوں میں دھکیلتی چلی جائیں گی۔اس لئے ان سے بچنا ہے۔ہر ایسی چیز جس کا ناجائز استعمال شروع ہو جائے وہ بھی لغویات میں ہے مثلاً انٹرنیٹ کے بارے میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں۔یہ اس زمانے کی ایجاد ہے اور یہ ایجادات اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کے زمانے میں مقدر کی ہوئی تھیں۔قرآن کریم میں مختلف ایجادات کا اعلان بھی فرما دیا۔انٹرنیٹ بھی ان میں سے ایک ہے اور ٹیلی فون کا نظام جو ہے وہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ٹیلی وژن کا نظام ہے یہ بھی ان میں سے ایک ہے جنہوں نے اشاعت کے لئے کام آنا تھا۔لیکن اگر ان ایجادات کا غلط استعمال کریں گی تو یہ لغویات میں شمار ہوں گی اور ایسی لغویات سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے اور ان سے بچنے کا بھی حکم ہے۔جیسا کہ فرمایا ہے مومن کی تعریف یہ ہے کہ عَنِ الْغُوِ مُعْرِضُونَ جو اغو اعراض کرنے والے ہوں۔لغویات سے بچنے والے ہوں۔جب انٹرنیٹ پر دوستوں سے پچیٹ (chat) کرنے اور اس میں دوسروں کا مذاق اڑانے اور بھکر، توڑنے، ایک دوسرے کے خلاف کام میں لائیں گی یا لوگوں کے رشتوں میں دراڑیں پیدا کرنے کے کام میں لائیں گی، کسی دوسری عورت کی زندگی اس کے خاوند سے انٹرنیٹ پر گفتگو کر کے برباد کریں گی۔ایک دوسرے کی چغلیاں ہورہی 46