سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 44 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 44

انٹرنیٹ پر بعض سائٹس (sites) ہیں۔بڑے گندے پروگرام اُن میں آتے ہیں۔ان سب سے بچنا ہی حقیقی مومن کی نشانی ہے اور یہی ایک حقیقی احمدی کی نشانی ہے کہ ان سب لغویات سے، فضولیات سے بچیں۔کیونکہ اللہ کے اس انعام سے جڑے رہنے کے لئے اور فیض پانے کے لئے یہ ضروری ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دعا بھی کیا کرو۔اور ایسے لوگوں کی یہ نشانی ہے جو یہ دعا کرتے ہیں کہ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان :75) کہ : اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں سے اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔پس یہ دعا جہاں خود آپ کو تقویٰ پر قائم رکھے گی ، آپ کی اولاد کو بھی دنیا کے شر سے محفوظ رکھتے ہوئے تقویٰ پر چلائے گی۔اور جو عورتیں یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کے خاوند دین سے رغبت نہیں رکھتے ، نمازوں میں بے قاعدہ ہیں، ان کے حق میں بھی یہ دعا ہو گی۔ہمارے دل سے نکلی ہوئی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ ضرور سنتا ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ متقیوں کا امام صرف مرد ہے۔ہر عورت جو اپنے بچے کے لئے دعا کرتی ہے اور آئندہ نسلوں میں اس روح کو پھونکنے کی کوشش کرتی ہے کہ اللہ سے دل لگاؤ ، اس کے آگے جھکو، نیکیوں پر قائم ہو وہ متقیوں کا امام بننے کی کوشش کرتی ہے اور بنتی ہے۔اپنے گھر کے نگران کی حیثیت سے وہ امام ہے۔خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 4 نومبر 2007 ء بمقام بیت الفتوح ، لندن) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 9 دسمبر 2016ء) 44