سوشل میڈیا (Social Media) — Page 31
اپنی نسلوں کو میڈیا کی برائیوں سے بچائیں سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 23 اپریل 2010ء کو سوئٹزر لینڈ میں احباب جماعت اور خصوصاً نوجوان نسلوں کی تربیت کے حوالہ سے ایک نہایت اہم خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں مختلف معاشروں میں پیدا ہونے والی اخلاقی کمزوریوں اور خصوصاً مغربی معاشرہ میں نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے پھیلنے والی مختلف اخلاقی برائیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے سد باب کے لئے والدین کے علاوہ نظام جماعت اور ذیلی تنظیموں کو بھی اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور نے فرمایا:۔۔بعض دفعہ اولاد بھی خدا تعالیٰ کے حکموں کے مقابلے پر کھڑی ہو جاتی ہے۔وہ بھی ایک شرک کی قسم ہے۔اللہ تعالیٰ کے واضح حکم کا انکار کر کے اولاد کی بات ماننا بھی ایک قسم کا مخفی شرک ہے۔بلکہ بعض اوقات اللہ تعالیٰ کی یاد کو یہ چیز میں بھلا دیتی ہیں۔کئی لوگ ہیں جو احمدیت سے دُور ہٹے ہیں تو اولاد کی وجہ سے۔اولاد کے بے جا لاڈ پیار نے اور اولاد کی آزادی نے اولاد کو جب دین سے ہٹایا تو خود ماں باپ بھی دین سے ہٹ گئے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک جگہ فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ الله - (المنافقون: 10) اے مومنو! تمہیں تمہارے مال اور اولادیں 31