سوشل میڈیا (Social Media) — Page 14
میں مختلف قسم کے جو پروگرام ہیں ، پھر اپلی کیشنز ( applications) ہیں، فون وغیرہ کے ذریعہ سے یا آئی پیڈ (ipad) کے ذریعہ سے، ان میں مبتلا کرتا چلا جاتا ہے۔اس پر پہلے اچھے پروگرام دیکھے جاتے ہیں۔کس طرح اس کی attraction ہے۔پہلے اچھے پروگرام دیکھے جاتے ہیں پھر ہر قسم کے گندے اور مخرب الاخلاق پروگرام اس سے دیکھے جاتے ہیں۔کئی گھروں میں اس لئے بے چینی ہے کہ بیوی کے حق بھی ادا نہیں ہو ر ہے اور بچوں کے حق بھی ادا نہیں ہور ہے اس لئے کہ مرد رات کے وقت ٹی وی اور انٹرنیٹ پر بیہودہ پروگرام دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں اور پھر ایسے گھروں کے بچے بھی اسی رنگ میں رنگمین ہو جاتے ہیں اور وہ بھی وہی کچھ دیکھتے ہیں۔پس ایک احمدی گھرانے کو ان تمام بیماریوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مومنین کو شیطان کے حملوں سے بچانے کی کس قدر فکر ہوتی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح اپنے صحابہ کو شیطان سے بچنے کی دعائیں سکھاتے تھے اور کیسی جامع دعائیں سکھاتے تھے ، اس کا ایک صحابی نے یوں بیان فرمایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ دعا سکھلائی کہ اے اللہ ! ہمارے دلوں میں محبت پیدا کر دے۔ہماری اصلاح کر دے اور ہمیں سلامتی کی راہوں پر چلا۔اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا۔اور ہمیں ظاہر اور۔اور باطن فواحش سے بچا۔اور ہمارے لئے ہمارے کانوں میں، ہماری آنکھوں میں، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولادوں میں برکت رکھ دے اور ہم پر 14