سوشل میڈیا (Social Media) — Page 114
و الاسلام ڈاٹ آرگ - اشاعت اسلام کا ذریعہ الاسلام ڈاٹ آرگ (alislam۔org) ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس میں مختلف زبانوں میں تمام ضروری تبلیغی اور تربیتی مواد یکجا کر کے پیش کر دیا گیا ہے۔اس کی افادیت کا اندازہ صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس سے استفادہ کرتے رہتے ہیں۔اس ویب سائٹ کو رضا کاروں کی ایک ٹیم ہمہ وقت بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سرگرم عمل رہتی ہے۔چنانچہ ایک خطبہ جمعہ میں اس کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ایک اور بات جس کا میں آج اظہار کرنا چاہتا ہوں۔میں نے یہ بات قادیان کے جلسے کے اختتام پر بتانی تھی کہ alislam جو ہماری ویب سائٹ ہے اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے ایک نیا اضافہ کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی خزائن کے نام سے جو کتب ہیں اُن سب کو ایک ایسے سرچ انجن (search engine) میں ڈالا ہے جس میں اگر آپ نے تلاش کرنا ہے تو آپ کوئی بھی لفظ ، مثلاً اللہ کا نام ہے، یسوع مسیح کا نام ہے، محمد کا نام ہے اس میں ڈالیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں، اُن کتب میں جوروحانی خزائن کی جلدوں میں ہیں جہاں بھی وہ نام استعمال ہوا ہے، وہ نام اور اقتباس سامنے آ جائیں گے۔اور پھر اسے آپ سرچ کر کے جو انٹرنیٹ سے دلچسپی رکھنے والے یا alislam دیکھنے والے ہیں وہ مزید صفحہ بھی دیکھ سکتے (114)