سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 113

رساله ریویو آف ریجنز کے ذریعہ اسلام کا پیغام انگریزی دان طبقہ میں اسلام کی اشاعت کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو رسالہ ( اردو اور انگریزی) دونوں زبانوں میں 1902ء میں قادیان سے جاری فرمایا تھا، وہ آج اسلام کے نور کو پرنٹ میڈیا کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بھی دنیا بھر کے (انگریزی ، جرمن اور فرنچ زبانوں کے ) اہل علم حضرات کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔اس رسالہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے ایک خطاب میں فرماتے ہیں: ر یویو آف ریجنز (Review of Religions) جس کا اجراءحضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1902ء میں فرمایا تھا اور اب اس کو 114 سال ہو گئے ہیں۔اب اس کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جدید زمانے کے مختلف طریق اور ذرائع استعمال کرتے ہوئے تقریباً ایک ملٹی پلیٹ فارم پر لے آیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس رسالے کے پرنٹ ایڈیشن، ویب سائٹ ،سوشل میڈیا، یوٹیوب اور دیگر نمائشوں کے ذریعہ ایک کثیر تعداد تک اسلام کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ان مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ دس لاکھ سے زائدلوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچا ہے۔“ ( خطاب جلسہ سالانہ یو کے 13 راگست 2016ء بمقام حدیقہ المہدی ، آلٹن) ( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 20 جنوری 2017ء) 113)