سوشل میڈیا (Social Media) — Page 106
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق دنیا مختلف ادوار سے گزری ہے اور اب اسلام اُس دائمی خلافت کے دور میں داخل ہوا ہے جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔اس لئے ہر احمدی کو چاہئے کہ وہ خلافت کے ساتھ اپنا بندھن اور تعلق مضبوط کرے اور آئیوری کوسٹ کے نو جوان کے نمونہ پر چلے۔اس نے یہ بھی بتایا کہ حضرت خلیفہ اسیح کے خطبہ جمعہ یا حضرت خلیفہ اسیح کے کسی پروگرام میں اُس نے کوئی ناغہ نہیں کیا اور ہر پروگرام دیکھا ہے۔اسے ہمیشہ ایسے نکات مل جاتے ہیں جو اُس کے ایمان میں مزید اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے ہر احمدی نوجوان کو اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے اُس انعام کا حقیقی شکر گزار ہونا چاہئے جو اس نے ہمیں ایم ٹی اے کی صورت میں دیا ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم ایم ٹی اے کے ساتھ مجھڑ جائیں۔اللہ تعالی کے فضل سے مختلف موضوعات پر مشتمل اور مختلف حالات و واقعات کی روشنی میں ایم ٹی اے شاندار پروگرامز تیار کر رہا ہے۔آپ کو چاہئے کہ ان پروگراموں کو دیکھ کر مختلف معاملات پر اور مختلف مسائل پر اسلام کے نقطۂ نظر کو مجھیں تا کہ آپ کے دینی علم میں بھی اضافہ ہو۔اور اس طرح انشاء اللہ آپ کا اسلام اور جماعت سے بندھن بھی مضبوط ہو جائے گا۔“ 66 اردو ترجمہ خطاب بر موقع نیشنل اجتماع خدام الاحمدیہ یو کے 14 رجون 2015ء ٹلفورڈ) مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 14 اپریل 2017ء) بے شمار دوسرے افراد کی طرح ایک عرب کی بھی اسلام احمدیت میں شمولیت کا باعث ایم ٹی اے بنا۔حضور انور نے اُن کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: 106